بدھ, فروری 5, 2025
ہومLatestچینی-ایرانی خاندان اور ایران میں مقیم چینی باشندے بے تابی سے بہار...

چینی-ایرانی خاندان اور ایران میں مقیم چینی باشندے بے تابی سے بہار میلے کے منتظر

تہران(شِنہوا)چین کے نئے قمری سال کے آغاز کے ساتھ  چینی-ایرانی خاندان اور ایران میں مقیم چینی باشندے موسم بہار میلے کو منانے کے لئے پرجوش ہیں۔

کئی پرجوش چینی باشندے چند دن پہلے ایران کے دارالحکومت تہران میں 29 جنوری کو شروع ہونے والے آمدہ سانپ کے سال کی قبل ازوقت خوشی منانے کے لئے چین کے سفارتخانے میں جمع ہوئے۔

چینی-ایرانی خاندانوں کے افراد بھی اس تقریب میں شریک ہوئے جس میں موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا اور ایک خوشگوار ماحول تھا۔ سب ہی  موسم بہار میلے کو منانے کے لئے پرجوش تھے جسے گزشتہ سال دسمبر میں یونیسکو نے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا تھا۔

 28 سالہ شاہین خدابندہ جن کی والدہ چینی اور والد ایرانی ہیں، نے شِنہوا کو بتایا کہ نئےسال کی آمد کے ساتھ انہیں لگتا ہے کہ سب کچھ نیا ہو رہا ہے۔

 خدادبندہ نے کہا کہ مجھے اپنے خاندان کے ارکان اور دوستوں کے ساتھ زیادہ یکجہتی اور محبت اوراس کےساتھ ہی بے شمار خوشی اور زندگی کی توانائی بھی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ ایسا  ہے کہ بہتر چیزوں کی امیدوں کے ساتھ میری زندگی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!