جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestمحسن نقوی کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں، دورہ پاکستان کی دعوت

محسن نقوی کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں، دورہ پاکستان کی دعوت

واشنگٹن/اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خطاب عالمی امن ،تنازعات کے حل میں حوصلہ افزا ہے، وہ دنیا کیلئے امن کی امید بنیں گے۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی ۔

اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے جو ولسن اور روب بریسنہان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ، امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم اسٹریٹجک پارنٹر ہے۔

انہوںنے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خطاب یقینا عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، وہ دنیا کیلئے امید بنیں گے اور ان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

ملاقات میں علاقے میں پائیدار قیام امن ،خصوصا افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ،تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!