جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومChinaچین اور بنگلہ دیش عوامی تبادلہ سال کو کامیاب بنائیں گے ،چینی...

چین اور بنگلہ دیش عوامی تبادلہ سال کو کامیاب بنائیں گے ،چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی تعاون مستحکم بناکر ابھرتے ہوئے  شعبوں کو وسعت دیں، سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ اور عوامی تبادلہ سال کو کامیاب بنائیں  تاکہ دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت ہوسکے۔

وانگ نے بیجنگ میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر برائے امور خارجہ  توحید حسین سے ملاقات کے دوران کہا کہ رواں سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ اور عوامی تبادلے کا سال ہے جس میں  دو طرفہ تعلقات میں پیشرفت کے نئے مواقع موجود ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین بنگلہ دیش کے ساتھ روایتی دوستی کو جاری رکھنے،اسٹریٹجک  رابطہ مستحکم کرنے، عملی تعاون گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مشترکہ فروغ دینے کی خاطر کام کرنے کو  تیار ہے تاکہ چین۔بنگلہ دیش جامع اسٹرییجک  تعاون شراکت داری میں پیشرفت ہوسکے۔

ملاقات کے دوران توحید حسین نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر بنگلہ دیش کی تمام جماعتوں میں اتفاق رائے ہے جس کی ہر حکومت اور تمام شہریوں نے تائید کی ہے۔

توحید نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ سیاست، معیشت و تجارت، بنیادی شہری سہولیات، طبی سہولیات، آبی وسائل کے تحفظ اور افرادی قوت  کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور اس کے ساتھ عوامی اورحکومتی سطح پر  تبادلے مستحکم کرنے  سے متعلق پر عزم ہے ۔ بنگلہ دیش چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ  منانے اور دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح تک پہنچانے کا منتظر ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!