جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestحکومت کی توجہ مہنگائی ،دہشت گردی کے خاتمے نہیں آرمی چیف کی...

حکومت کی توجہ مہنگائی ،دہشت گردی کے خاتمے نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ مہنگائی ،دہشت گردی کے خاتمے نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے،نوازشریف فوج کی مانیٹرنگ بند کریں،شہباز شریف کو ملاقات میں ہونیوالی بات معلوم ہے تو وزراء وضاحتیں کیوں د ے رہے ہیں؟۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف نے آرمی چیف کیخلاف وزراء کی فوج کو صف آرا ء کر دیا ہے، شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کیخلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں تاہم حکومتی وزراء فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو معلوم ہے ملاقات میں کیا بات ہوئی تو پھر وزراء بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟ ،حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!