جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatest190 ملین پاؤنڈز ریفرنس فیصلے میں مذہب کارڈ کا استعمال سمجھ سے...

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس فیصلے میں مذہب کارڈ کا استعمال سمجھ سے باہر ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس فیصلے میں مذہب کارڈ کا استعمال سمجھ سے باہر ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، نیب نے تمام ثبوتوں کیساتھ ہاتھ ڈالا، عمران خان سیاست کی بجائے اپنی کرپشن کا جواب دیں ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ اعلی سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا مگر بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، 190ملین پاؤنڈز پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیب ایسا ادارہ ہے جو قانون کے مطابق چلتا ہے، نیب نے تمام ثبوتوں کے ساتھ ان لوگوں پر ہاتھ ڈالا ہے، نیب کی پریس ریلیز جاری ہونے کے باوجود دبئی میں پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دھوکہ دہی اور فراڈ کو نیب نے گزشتہ روز واضح کیا، دبئی والے پراجیکٹ میں جو پیسہ انویسٹ کریں گے وہ منی لانڈرنگ کا کہلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے سامنے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے، اس کیس میں تمام قانونی لوازمات شامل ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوروغل برپا کیا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کریں، اپنی کرپشن کا جواب دیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!