لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کچھ مدت کیلئے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھار زندگی میں آپ کو اپنے قدم پیچھے ہٹانے پڑتے ہیں ،خاموشی اختیار کرنی ہوتی ہے، زخم بھرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں اداکارہ صبا قمر نے لکھا کہ میرے ان تمام فینز کیلئے جو میرے لیے فکرمند ہیں، میں ان سب کی محبت اور فکرمند ہونے پر شکرگزار ہوں، مجھے معلوم ہے کہ میں زیادہ پوسٹ شیئرنگ نہیں کر رہی اور نہ اسٹوریز شیئر کر پارہی ہوں لیکن وہ سب جو اس کے باوجود میری خبر گیری کر رہے ہیں میں انکی محبت کو سرہاتی ہوں ۔انہوںنے کہا کبھی کبھار زندگی میں خود کو وہ وقت دینا ہوتا ہے جس میں آپ ٹھیک ہوسکیں، زخم بھر سکیں، اور یہ وہی وقت چل رہا ہے، میں ٹھیک ہوں اس لیے میرے لیے فکرمند نہ ہوں۔
میرا وعدہ ہے کہ یہ بس کچھ دیر کا وقفہ ہے اور کسی چیز کا اختتام ہرگز نہیں، ایک سب سے روشن ستارے کو بھی کچھ وقت اپنی روشنی ماند کر کے آرام کرنا ہوتا ہے تاکہ پھر وہ سب سے زیادہ چمک سکے، میں جلد واپس آونگی، پوری پرجوشی اور مثبتیت کے ساتھ، مجھے انتظار ہے جلد نئے خوبصورت لمحات آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے کا، تب تک اپنا خیال رکھیں اور مسکراتے رہیں۔