جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومChinaچین عالمی معیشت کو مزید حیران کن نتائج دے گا، ترجمان وزارت...

چین عالمی معیشت کو مزید حیران کن نتائج دے گا، ترجمان وزارت خارجہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  کہا ہے کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ  سطح کے کھلے پن پر توجہ مرکوزکر تے ہوئے دنیا کی معیشت کو مزید حیران کن  نتائج فراہم کرے گا ۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے چیف اکانومسٹ پیئر اولیور گورینچاس نے 2024 میں چین کی اقتصادی ترقی کی 5 فیصد کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی معیشت کے لئے حیران کن ہے جو آئی ایم ایف کی پیش گو ئی سے تجاوز کر گئی تھی۔

آئی ایم  ایف نے 2025 اور 2026 دونوں میں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات سے متعلق اپنی پیش گوئیاں بھی بڑھا دی ہیں۔

ماؤننگ نے کہا کہ چینی معیشت نے 2024 کے دوران اپنے ترقی کے ہدف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے، توقع ہے  کہ قومی جی ڈی پی 1300 کھرب یوآن (تقریباً  180.8 کھرب امریکی ڈالر) کو عبور کرجائے گا۔اس سےچینی معیشت میں لچک اور صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے جبکہ عالمی اقتصادی ترقی کے لئے صلاحیت پر بھروسہ بڑھتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ  سطح کے کھلے پن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی معیشت کی بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھے گا اور دنیا کی معیشت کو مزید حیران کن نتائج دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!