جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestپاک چین لازوال دوستی کا شاہکار نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل ،فعال...

پاک چین لازوال دوستی کا شاہکار نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل ،فعال ہوگیا، پہلی پرواز لینڈ کرگئی

گواد: کراچی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز کی لینڈنگ کیساتھ ہی پاک چین لازوال دوستی کا شاہکار نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا۔پیر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 کراچی سے 46 مسافروں کو لے کر نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں اسے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ڈی جی ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی ندیم شاہد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ شہر سے 26کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر 246 ملین ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا گیا 4300ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے،نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6کلومیٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا رن وے بڑے طیاروں کیلئے موزوں ہے، ایئرپورٹ پر ایئر بس380 اور بوئنگ 747طیارے لینڈ کر سکیں گے۔نیو گوادر ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی اور مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سالانہ 4لاکھ مسافروںکی گنجائش رکھنے والے ایئرپورٹ پر بنیادی آپریشنز کیلئے ضروری افرادی قوت تعینات ہے۔

ترجمان کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ پاکستان کو مشرق وسطی ایشیائ، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں بھی اضافی سہولت فراہم کرے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!