جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سی ڈی اے کو جوائنٹ وینچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے جدید سہولیات سے آراستہ نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں اور دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ہوٹلوں، ہسپتالوں اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،جدید سہولیات کی فراہمی سے ملک میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سی ڈی اے کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران اجلاس میں شریک ہوئے اس موقع پروزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں غیر فعال قیمتی سرکاری عمارتوں کی بحالی اور نئے ہوٹلوں کی تعمیر کے حوالے سے پری۔فزیبلٹی رپورٹس تیار ہو چکی ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں حالیہ بین الاقوامی کانفرنسوں اور دیگر تقریبات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے سی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کانفرنسوں کا آغاز سفارتی محاذ پر ہماری کامیابی کی سند ہے، مسلسل محنت سے دوست ممالک کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا۔

وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہاسلام آباد کے رہائشیوں کے لئے سہولیات مزید بہتر اور دوست ممالک سے آنے والے مہمانوں کے لئے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!