جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestنیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیاحت کے فروغ کا باعث ہوگا ، خواجہ محمد...

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سیاحت کے فروغ کا باعث ہوگا ، خواجہ محمد آصف

 گوادر: وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے،نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملکی معیشت میں تبدیلی کا باعث ہوگا،پاکستان کی ہوا بازی کی تاریخ میں یہ ایک اہم موقع ہے ، تجارت اور سیاحت کے فروغ کیلئے گوادر اہم کردار ادا کرے گا۔

پیر کو نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپور ٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا  نیو گوادربین الاقوامی ہوائی اڈے کی آپریشنلائزیشن کا موقع نہ صرف پاکستان کی ہوا بازی کی تاریخ میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ ہمارے ملک کی ترقی اور پیشرفت کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیو گوادربین الاقوامی ہوائی اڈے کی تاریخ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)میں شمولیت کے ساتھ 2014-15سے شروع ہوئی ، سی پیک کے بانیوں نے گوادر کے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس جدید ہوائی اڈے کے قیام کو ترجیح دی تاکہ پاکستان اور دنیا کے درمیان ایک اہم رابطہ فراہم کیا جاسکے، نیوگوادر ہوائی اڈیکی تعمیر، انجینئرنگ اور تعاون کا ایک عظیم کارنامہ ہے، یہ بلند ہمت منصوبہ پاکستان اورچینی ٹیموں کی بے پناہ کوششوں اور لگن سے زندہ ہوا ہے، ان کی ہم آہنگی، مہارت اور ثابت قدمی نے اس ہوائی اڈے کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد کی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اس خوبصورت تحفہ کیلئے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جنہوں نے اس خوبصورت تحفہ کیلئے پاکستان، بالخصوص بلوچستان کے عوام کو بلا تعطل حمایت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ہوائی اڈا نہیں بلکہ لامحدود مواقع کا ایک دروازہ ہے ،یہ نیا انفراسٹرکچر تجارت اور سیاحت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا جس سے ترقی، خوشحالی نہ صڑف اس علاقے بلکہ پورے پاکستان کے لئے میسر ہو گی۔

قبل ازیں وزیر دفاع و ہوا بازی نے پی آئی اے کی پہلی پروازکے ذریعے گوادر پہنچنے والے مسافروں کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف نے مسافروں کو پھول پیش کئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!