تھیان جن(شِنہوا) تھیان جن یونیورسٹی میں ستمبر 2024 میں 2سالہ پوسٹ گریجویٹ تعلیم کا آغاز کرنے والے انڈونیشیاکے اساتذہ کے ایک گروپ نے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے اپنے وطن واپس جانے کی تیاری کے دوران چینی زبان میں مصنوعی ذہانت سے ایک گانا تخلیق کیا۔ اس میں انہوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور رخصت ہونے کے دکھ بھرے جذبات کا اظہار کیا۔
وہ انڈونیشیا کے سہ لسانی اسکول اساتذہ کے لیے بین الاقوامی چینی تعلیمی ماسٹرز پروگرام کے افتتاحی گروپ میں شامل ہیں۔
ایک چینی۔انڈونیشیائی استاد اور گانے کی تخلیق کرنے والوں میں شامل سوویانا نے کہا کہ تعلیم میں اے آئی کے کردار پر کلاس کے ایک کام کے حصہ کےطور پر یہ منصوبہ پروگرام کے تدریسی نقطہ نظر کی اختراع کو اجاگر کرتا ہے۔ اس نے ہمیں اپنی مشترکہ خواہشات اور خوابوں کا اظہار کرنے کا موقع دیا۔
دسمبر 2023 میں شروع ہونے والا یہ ماسٹر پروگرام چین کی وزارت تعلیم، تھیان جن یونیورسٹی اور انڈونیشیاکے سہ لسانی اسکول ایسوسی ایشن کے درمیان ایک مشترکہ انیشی ایٹو ہے۔
اس کا مقصد انڈونیشیا کے چینی زبان کے اساتذہ کی تربیت کرنا اور انہیں جدید مہارتوں سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ اپنے وطن میں چینی تعلیم کو فروغ دے سکیں۔
2024میں انڈونیشیا کے 39 اساتذہ کا پہلا گروپ چین کے شمالی تھیان جن میں اپنے 2 سالہ تعلیمی سفر کا آغاز کر چکا ہے۔
انڈونیشیاکے ایک استاد سیفوس سوماد نے کہا کہ ہم صرف اساتذہ نہیں ہیں بلکہ ثقافتی سفیر ہیں۔
شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link