جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestاطالوی شہری اپنے پہلے چینی بہار میلے کے سفر پر روانہ

اطالوی شہری اپنے پہلے چینی بہار میلے کے سفر پر روانہ

فلورنس، اٹلی(شِنہوا)اٹلی کے شہر فلورنس کے 29 سالہ ویب ڈیزائنرجیاکومو بیچھینی کے لیے اس سال کا چینی بہار میلہ صرف ایک تعطیلات نہیں ہے بلکہ یہ اس کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے وطن کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرا کرے اور ان روایات کے بارے میں معلومات حاصل کرے جنہیں وہ طویل عرصے سے تجربہ کرنے کا خواہشمند تھا۔

چینی لائیو اسٹریمنگ کی ماہر لی ہوئی سے شادی کرنے والے بیچھینی نے چینی ثقافت کے لیے ایک خاص محبت پیدا کرنے میں کئی برس گزارے ۔ بیچھینی نے کہا کہ اس نے مجھے ثقافت سے محبت دلائی اور ہم نے فیصلہ کیا کہ اس سال چین جانے اور بہار میلہ اپنے خاندان کے ساتھ منانے کا بہترین وقت ہے، ان کی خوشی اور جوش واضح طور پر ظاہر ہو رہا تھا۔

اس  جوڑے کو 4 سال قبل فلورنس میں ملاقات کے بعد محبت ہوئی اور جون 2024 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اس کے بعد سے بیچھینی نے چین کے بارے میں سیکھنا شروع کیا اور اپنے گھر کو چینی زبان کی کتابوں اور ثقافتی مواد سے سجا لیا۔

اب وہ اس ملک کا اپنا پہلا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں جو چین کی 30 دن کی ویزا فری پالیسی کی بدولت 22 دن کا ایک سفر ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!