جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestملتان ٹیسٹ، پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

ملتان ٹیسٹ، پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

ملتان: پاکستانی سپنرز نے ایک بار پھر گھومتی ہوئی گیندوں سے ویسٹ انڈین کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا، قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی،میزبان پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے یوں پاکستان کو مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کی جانب سے میچ کے تیسرے روز  کامران غلام اور  سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم پاکستانی بیٹرز یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے۔ محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جبکہ  خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 5، سعود شکیل اور محمد رضوان 2،2، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گڈاکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔  قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان ، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد اور محمد ہریرہ شامل ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!