جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestوزیراعلی پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے...

وزیراعلی پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے زراعت، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس و توانائی شعبوں میں جاپانی تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جاپانی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ہفتے کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے جاپانی سفیر اکاما توسو شوئیچی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا ، دونوں رہنماؤ ں نے دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا ، وزیر اعلی نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا،جاپانی سفیر نے وزیر اعلی کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی جو انہوں نے قبول کرلی، جاپانی سفیر نے مریم نواز کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات جبکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں، جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا، زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!