جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestفلاحی ادارہ حکومت کے حوالے کردیا گیا، 190ملین پاؤنڈز فیصلے سے دنیا...

فلاحی ادارہ حکومت کے حوالے کردیا گیا، 190ملین پاؤنڈز فیصلے سے دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی، علیمہ خان

لاہور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کہاہے کہ فلاحی ادارہ حکومت کے حوالے کردیا گیا، 190ملین پاؤنڈز فیصلے سے دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی، فیصلے لکھے ہوئے آتے یہ پڑھ کر سناتے ہیں،آئندہ کیلئے اچھا رسپانس چاہئے جو عوام کو تحفظ ،انصاف دے ، ہم نظام کی ریفارمز چاہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان  نے کہا کہ 9مئی اور 5اکتوبر کے 2کیسز میں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہو گئے تو ہمیں پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل فیصلے سے دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے، ہمیں آئندہ کیلئے اچھا رسپانس چاہئے جو عوام کو تحفظ اور انصاف دے، ہم سارے اس نظام کی ریفارمز چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہیں اور انکا پیغام لے کر آتے ہیں، ہم سب کو پہلے پتا تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے، یہ 190ملین پاؤنڈ نہیں ،القادر کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ 171یا 170ملین پاؤنڈ پاکستان آئے تھے، یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور ان کو سنا دیا جاتا ہے، ہمیں لا کی ڈگری دے دیں ہم نے جتنے عدالتوں کے چکر لگا لئے، رشوت کا کیس بانی پی ٹی آئی پر بنایا گیا۔ انہوںنے کہا کہ فلاحی ادارے کو گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!