جدہ: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کھیلوں کے تجربات اور کامیاب کیریئر کی اہمیت طلبا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظم و ضبط ،مخلصانہ محنت اور خود اعتمادی کامیابی کی اصل کنجی ہیں۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے جدہ میں پاکستانی انگلش اسکول کے طلبا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپ کو خواب ضرور دیکھنے چاہئے، ان خوابوں کی تکمیل کے لئے دن رات محنت کریں۔ انہوں نے کہا پاکستان کا امیج بلند رکھیں۔نہوں نے اسکول کے طلبا کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ اسکول گرانڈ میں کرکٹ بھی کھیلی اور ان کو مشورے بھی دئے، طلبا نے سابق کپتان سے ان کے کیریئر کے تاریخی لمحات بارے سوالات پوچھے۔
طلبا سے بات چیت کے بعد کرکٹ کوچنگ سیشن ہوا جہاں نوجوان کرکٹرز نے اپنے قومی ہیرو سے بیٹنگ کی تکنیک اور کھیلوں کے طریقے سیکھے۔ تقریب میں طلبا اور اساتذہ نے گہرے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا ۔
قبل ازیں اسکول پرنسپل عدنان نے شاہد آفریدی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے بعد وہ فلاح و بہبود کے کام کر رہے ہیں اور پاکستان کے برینڈ ایمبسڈر بھی ہیںاس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید، اور ڈپٹی قونصل جنرل عدنان جاوید بھی موجود تھے۔