بدھ, جنوری 15, 2025
ہومLatestاوورسیئز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں "فرزندِ پاکستان ایوارڈ" جون میں...

اوورسیئز پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں "فرزندِ پاکستان ایوارڈ” جون میں دیاجائیگا

جدہ: بیرون ملک مقیم سرگرم پاکستانی جنہوں نے سماجی ،فلاحی، معاشی استحکام،ادب کو فروغ دینے پہ نمایاں خدمات انجام دینے اور پاکستان کا امیج بلند کرنے پر کام کرنے والوں کو سالانہ بین الاقوامی ایوارڈ دینے کی روایت گزشتہ کئی سال جاری ہے،یہ سلسلہ ادارہ فرزند پاکستان یو کے کے سربراہ ذوالفقار علی بھٹو نے جاری رکھا ہوا ہے ، خواتین کو دخترِ پاکستان ایوارڈ جاری کیا جاتا ہے۔
اس سال کا مڈل ایسٹ اور سعودی عرب سے نامزد ہونے والی ممتاز سماجی ،معاشی اور پاکستانیت کو فروغ دینے والی شخصیت چوہدری شفقت محمود ہیں، جو پاکستان انوسٹرز فورم کے سربراہ بھی ہیں اور سعودی عرب سے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ پاکستان بھیجنے کی ترغیب دینے کے علاوہ کمونئٹی اور پاکستانی بزنس مین و سرمایہ کاروں کو نئے نئے پروجیکٹ سے ٓاگہی کی مہم میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ایوارڈکی تقسیم کی تقریب جون ۲۰۲۵ میں لندن میں منعقد ہوگی،
اس سے قبل یہ ایوارڈ پامیلا ملک مانچسٹر،زبیر اعوان بلجیم،پرویز رانالندن،مزمل حسین باجوہ اسپین،خورشید بخاری، سعد سکندر سیال گلاسگو،محمد ارشد شاہد ڈنمارک، راجہ طاہربلجئیم،
خواجہ ظفر اقبال، صدف ابراہیم،ڈاکٹر پروفیسر شاہینہ کشور قاسم محمود کینیڈا،الطاف دین، طاہر بشیر
، رانا عدیم احمد خان اسکاٹ لینڈ،شاہد صدیقی،زاہدہ نوری،نادیہ جعفری،سہیل سلامت،چوہدری توقیر،فرخ شمسی،طارق خان کوفرزند پاکستان اور دخترِ پاکستان ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستانیت کے فروغ کی ترغیب دینا اور ملک کا امیج سیاست سے بالاتر ہوکے ہر شعبے میں اونچا رکھنا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں