بدھ, جنوری 15, 2025
ہومLatestمطالبات (آج) تحریری طور پر جمع کرائینگے، حکومت اگر سنجیدگی کیساتھ بیٹھے...

مطالبات (آج) تحریری طور پر جمع کرائینگے، حکومت اگر سنجیدگی کیساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ (آج) اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائینگے، حکومت اگر سنجیدگی کیساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

اسلام آباد سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے 12 شہدا اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے، اس کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہوگی، (آج)  جمعرات کو حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے ،حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھے تو مسائل کا حل نکل سکتا ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں