ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ(پی بی او سی) نے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی حیثیت کو تقویت دینے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
پی بی او سی کے گورنر پھان گونگ شنگ نے ہانگ کانگ میں ہونے والے 18ویں ایشیائی مالیاتی فورم میں کہا کہ پی بی او سی مین لینڈ پر دیگر مالیاتی ریگولیٹرز کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ بیرون ملک رین منبی مارکیٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔مالیاتی منڈی کے روابط مربوط بنائے جائیں اور ادائیگیوں اور تصفیے کی سہولت کو وسعت دی جا سکے۔
پھان نے کہا کہ ریگولیٹرز 100 ارب یوآن(13.64 ارب امریکی ڈالر) کے مجموعی کوٹے کے ساتھ 3،1 اور 6 ماہ کی شرائط پر رین منبی تجارت کا مالیاتی سرما یہ متعارف کرائیں گے۔
اس سے ہانگ کانگ میں کمرشل بینکوں کو رین منبی تجارت کی مالیاتی اعانت کا ایک مستحکم اور کم لاگت فنڈنگ کا ذریعہ میسر آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک رین منبی آف شور سرکاری بانڈ فیوچرز متعارف کرانے میں ہانگ کانگ کی فعال مدد کریں گے۔