لاہور: پاکستانی اداکارہ و ماڈل کبری خان نے کہا ہے کہ گوہر رشید اور میں نے ایک ساتھ بہت اتار چڑھا ودیکھے ہیں، ہم دونوںکی زندگی گزشتہ 9 برسوں کے دوران رولر کوسٹر کی طرح گزری ہے۔
ایک انٹر ویو میں کبری خان نے اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی یادگار شرارت بھی شیئر کی جس میں ان کے بال خراب ہو گئے تھے۔ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے ہونے والے ہمسفر، ساتھی اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی گہری دوستی سے متعلق بات کی ۔