اسلام آباد: صدر آصف زرداری نے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز میں 8خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں صدر آصف زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے قوم بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔