پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی نوجوانوںکو سیرت النبیۖ سے روشناس کرارہی، اب تک ریاست کو اربوں کا منافع فراہم کرچکی،خود ایک بھی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہ کرنیوالے دوسروںک ے فلاحی منصوبوں کے دشمن بنے ہیں۔
جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک میں دنیا کے واحد کینسر ہسپتال شوکت خانم کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی، اب سیرت النبیۖ پر قائم القادر یونیورسٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں، القادر یونیورسٹی میں اسوہ حسنہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو سیرت النبیۖ سے روشناس کرایا جا رہا ہے، 2022سے اب تک یونیورسٹی نے ریاست کو اربوں روپے کا منافع بھی فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی فلاح کے منصوبوں کو نشانہ بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے، انہوں نے خود تو ابھی تک ایک بھی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، دوسروں کے فلاحی منصوبوں کے بھی دشمن بنے ہوئے ہیں۔