بدھ, جنوری 15, 2025
ہومBusiness & Financeسینیٹر محمد اورنگزیب کا پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری...

سینیٹر محمد اورنگزیب کا پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری پر زور

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 250ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہشمند ہے، مصر طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کیلئے اے آئی آئی بی سے بات جاری ہے،کریڈٹ ریٹنگ سنگل بی میں بدلنے کیلئے پر عزم ہیں،سی پیک کے اگلے فیز میں سپیشل اکنامک زونز ،زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ چین کی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کیلئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کیلئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات چل رہی ہے، آنیوالے مہینوں میں پاکستان اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں سپیشل اکنامک زونز ،زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک 2میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200سے 250ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر استوار معیشت کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی اور ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے، پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان چین کیساتھ ساتھ ہانگ کانگ سے کاروباری شراکتوں اور ہانگ کانگ سٹاک میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کا خواہاں ہے، کاروباری شراکتوں کیلئے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے پاکستان دورے کیلئے چیف ایگزیکٹو جان لی کاچیو سے بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی شراکتوں سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا، پاکستانی کمپنیوں اور بینکوں نے روایتی طور پر ملک سے باہر لندن سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ہے، پاکستانی کمپنیوں اور بینکوں کو عالمی سطح پر کیپٹل اکٹھا کرنے کیلئے ہانگ کانگ کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں