غزہ: اسرائیل کی جانب سے محاصرے کی وجہ سے گزشتہ 3 ماہ میں (اکتوبر 2024 سے اب تک) 5 ہزار سے زائد لوگ شہید یا لاپتہ اور 9 ہزار 500 زخمی ہو چکے۔فلسطینی حکومت کے مطابق اسرائیلی محاصرے میں نسل کشی اور تباہی نے لاکھوں بے گھر افراد کو متاثر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں سب سے اہم میڈیکل سہولیاتی مرکز کمال عدوان اسپتال تھا جسے اسرائیل نے گزشتہ سال دسمبر میں جاری محاصرے کے دوران راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز تازہ کارروائیوں میں شمالی غزہ میں 2 فلسطینیوں کو شہید کی جبکہ مرکزی غزہ میں پناہ گاہ میں تبدیل کیے گئے ایک اسکول کو حماس کا کمانڈ سینٹر قرار دے کر نشانہ بنایا گیا۔