جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestمریم نواز کا مفت سولر پینل اسکیم میں وسعت کیلئے 6 ارب...

مریم نواز کا مفت سولر پینل اسکیم میں وسعت کیلئے 6 ارب کے اضافی فنڈ دینے کا فیصلہ

 لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم میںوسعت کے لیے 6 ارب کے اضافی فنڈ دینے کا فیصلہ کر لیا، اس کے علاوہ سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبے کو جون تک مکمل کرنے کا بھی فیصلہ ۔

اتوار کوسینئیر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت زراعت، توانائی، صنعت کی وزارتوں اور ذیلی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت 6ماہ کے دوران وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے سلسلے میں یہ چھٹا اجلاس تھا۔

اجلاس میں ترقی اور منصوبہ بندی کے چئیرمین نبیل احمد اعوان،آصف طفیل اوردیگر محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، تمام وزارتوں اور محکموں نے چھ ماہ کے دوران وزیراعلی کے شروع کردہ منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10 سالوں کے مقابلے میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے زرعی شعبے کے لئے سب سے بڑے منصوبے دیے، زراعت کی ترقی کے لئے سکیموں پر عمل درآمد پراب تک 28ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ساڑھے چار ہزار ٹریکٹرزپنجاب کے کسانوں کو دئیے جاچکے ہیں۔ اس میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں فیصل آباد ،گوجرانوالہ،سرگودھا اور لاہورڈویژنز میں سپرسیڈرزفراہم کیے جاچکے، وسطی پنجاب میں اجالا پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شمسی توانائی کے فروغ کے لئے چھ ارب کے اضافی فنڈ دینے کابھی فیصلہ کیا گیا، حکومت نے کوڑے کرکٹ سے بجلی بنانے کے فنڈکے قیام کا عمل مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر محکموں اور وزارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ 5 ہزار سے زائد کسان وزیراعلی کسان کارڈلے چکے ہیں، خریف کی فصل کے لیے تیاری بھی مکمل کرلی گئی، زراعت کی ترقی اور تمام پہلوں میں جدت لانے کے لئے یونیورسٹیوں کے ذریعے تحقیق کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے مارچ تک پنجاب میں گارمنٹس سٹیزمنصوبہ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ، نارروال میں300ایکڑ کے انڈسٹریل اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے قیام ، زمین کے حصول اورقصورمیں ٹیکنالوجی یونیوسٹی کے قیام کی فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، بائیو گیس دوگنا بڑھانے اور اس سے کھاد کے کارخانے لگانے کے منصوبے پر مشارت مکمل کرلی گئی۔

اجلاس میںزرعی ترقی اورجدید فارمنگ کے طریقے کسانوں کو سکھانے کے لئے ہر ڈویژن میں مانیٹرنگ کا نظام بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور زرعی نگرانی کے لئے انسپیکٹر کے دفتر کا قیام اوربھرتیوں کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جدید مشینری اور طریقوں سے زراعت کی ترقی، شمسی توانائی کے فروغ اور فنی مہارتیں سکھانے کا جامع منصوبہ تیارکرلیا گیا۔

مالٹے، کنوں جیسے سڑس پھلوں کی بحالی اور ترقی کابڑا پروگرام شروع کرنے، پنجاب میں مثالی زرعی مال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس سلسلے میں کسانوں کو برپیداوار بڑھانے، برآمدات میں اضافے کی سہولیات دی جائیں گی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسان کی خوش حالی پنجاب اور پاکستان کی خوش حالی ہے جس کی بنیاد مریم نواز نے رکھ دی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زراعت، توانائی اور صنعت کی ترقی وزیراعلی مریم نوازشریف کا ایجنڈا ہے، پنجاب میں زرعی وصنعتی انقلاب سے خوش حالی لانے کا مریم نوازشریف کا خواب تیزی سے حقیقت بن رہا ہے ۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!