جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestافغان وزیرخارجہ کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت ہیں، خواجہ آصف

افغان وزیرخارجہ کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت ہیں، خواجہ آصف

 اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شیرعباس ستانکزئی کے الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش ہے، افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا، شیرعباس ستانکزئی کا بیان الزام سے بچنے کی کوشش ہے۔

قائم مقام افغان وزیرخارجہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں دو درجن سے زائد دہشتگرد گروپ کام کررہے ہیں، افغانستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل ایک پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ نے ٹی ٹی پی پاکستان کے لیے خطرہ ہے، پاکستان مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے،سفیر محمد صادق نے اس ہفتے امیر متقی سراج الدین حقانی نور الدین عزیزی اور افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں بہت سارے معاملات پر بات کی گئی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!