پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے بیان سے تکلیف مگر اپنی زبان نظر نہیں آرہی ، ہم وسیع تر ملکی مفاد میں مذاکرات کیلئے راضی ہوئے، حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، مریم نواز بھی روزانہ بیان دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بانی پی ٹی آئی کے بیان سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان نظر نہیں آ رہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہیں، ہم ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کیلئے راضی ہوئے، وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔