جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestمیرے دور حکومت میں 16.6 ملین نئے روزگار مواقع ریکارڈ ہے،جوبائیڈن

میرے دور حکومت میں 16.6 ملین نئے روزگار مواقع ریکارڈ ہے،جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ دسمبر 2024ء میں امریکہ میں بیروزگاری کی شرح 4.1فیصد کی کم ترین سطح پر آئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ میرے دور حکومت میں 16.6ملین نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک ریکارڈ ہے، دسمبر 2024ء میں امریکا میں بیروزگاری کی شرح 4.1 فیصد کی کم ترین سطح پر آئی۔

انہوں نے کہا کہ 4سالہ حکومت میں کورونا کے باوجود حالات پر قابو پاکر حکومت نے ناصرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے بلکہ ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں کام بھی کیا جس سے امریکیوں کے 160ارب ڈالر بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کی پیداوار بھی امریکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!