جمعرات, جنوری 23, 2025
ہومLatestدمشق ،مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،4افراد جاں بحق ،...

دمشق ،مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،4افراد جاں بحق ، 16زخمی

دمشق: دمشق کی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق،16 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر دمشق مہر مروان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسجد اموی میں سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت یوٹیوبر شیف ابو عمر جن کی جانب سے مفت کھانا تقسیم کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بھگدڑ مچنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

دمشق کے ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اکرم معتوق نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد جاں بحق و زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!