جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestسپین، تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی بچے کو جنم دیدیا

سپین، تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی بچے کو جنم دیدیا

 میڈرڈ: سپین کے جزیرے کینرے میں تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔سیکیورٹی اور ریسکیو حکام کے مطابق چھ جنوری کو سپین میںتھری کنگز ڈ ے کی تعطیل والے دن اس کشتی کو سب سے پہلے لینزا روٹ نامی جزیرے پر دیکھا گیا ۔

جب ساحلی حفاطتی دستہ کشتی کے پاس پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ کشتی پر ایک خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہو ئی ہے۔ جبکہ اس کشتی پر مجموعی طور پر 60 افراد سفر کر رہے تھے۔ جن میں 14 کی تعداد میں خواتین اور چار بچے تھے۔

ریسکیو کی ٹیم کے کپتان دومیگو ٹروجیلو کے مطابق ہمیں یہ اطلاع کشتی تک پہنچنے پرملی جو ہمارے لیے بہت حیران کن اطلاع تھی۔ ہمارے پہنچنے سے محض دس سے بیس منٹ پہلے ہی اس بچے کی کشتی پر پیدائش ہوئی تھی۔ ابھی بچے کو پہنانے کے لیے کپڑے بھی نہیں تھے۔

میں نے آگے بڑھ کر بچے کو اٹھا لیا اور اسے اپنے سینے سے چمٹا لیا اور اسے کپڑے میں چھپا لیا۔ بعد ازاں ماں اور بچے کو ہیلی کاپٹر میں سوار کر کے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے کمانڈر الوارو سیرانو پیریز نے کہا ‘تھری کنگز ڈ ے ‘ کی تعطیل کے موقع پر یہ ہمیں ملنے والا بہترین تحفہ تھا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں