نیویارک: پاکستان نے کہا ہے کہ شام میں اقتدار کی پرامن منتقلی وحدت و علاقائی سالمیت کو یقینی بنائیگی،نئی شامی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔
یو این سلامتی کونسل میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے شام کی صورتحال پر بحث میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، حالیہ سیاسی پیشرفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت و علاقائی سالمیت کو یقینی بنائیگی،شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔
منیر اکرم نے عبوری حکومت کے رہنمائوں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔