جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestاے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ، فرانس کے گیل مونفلس سیمی...

اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ ، فرانس کے گیل مونفلس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 آکلینڈ: فرانس کے نامور ٹینس سٹار گیل مونفلس اے ٹی پی ٹور ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔38 سالہ فرانسیسی ٹینس سٹار گیل مونفلس نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی فیکونڈو ڈیاز اکوسٹا کو شکست دی۔

گیل مونفلس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے ٹینس کھلاڑی فیکونڈو ڈیاز اکوسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3اور 6-1 سے شکست دی۔فرانسیسی فاتح کھلاڑی گیل مونفلس کا سیمی فائنل میں مقابلہ امریکی حریف کھلاڑی نشیش بسواریڈی سے ہوگا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں