بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 تک ملک کی تقریباً 90 فیصد کاؤنٹیز میں مقامی انتظامیہ کے زیراہتمام روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) ادارے قائم ہوچکے تھے۔
بدھ کے روز شروع ہونے والے روایتی چینی ادویات اجلاس کے مطابق چین بھر میں تقریباً ہر قصبے، ٹاؤن شپ اور شہری بستی میں روایتی چینی ادویات مراکز قائم کئے جا چکے ہیں۔
روایتی چینی ادویات کی قومی انتظامیہ کے سربراہ یون یان ہونگ کے مطابق چین اپنی روایتی چینی ادویات خدمات کے نیٹ ورک کو وسیع کرتے ہوئے اپنی ٹی سی ایم خدمات کی صلاحیتوں میں اضافہ بھی کررہا ہے۔ اس ضمن میں 1 ہزار 158 قومی مخصوص روایتی چینی ادویات مراکز قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں جس میں آرتھوپیڈکس ، پراکٹولوجی ، پیڈیاٹرکس اور ڈرماٹولوجی جیسے شعبوں میں خصوصی مرکز کے کلسٹر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔
یو نے صحت مند چین کے فروغ اور لوگوں کے لئے زندگی بھر جامع صحت کو یقینی بنانے کے لئے روایتی چینی ادویات کے منفرد فوائد سے مستفید کرنے کی کوششوں کا وعدہ کیا۔
اجلاس کے مطابق چین 2025 میں روایتی چینی ادویات اسپتالوں میں پیڈیاٹرکس، ہنگامی ادویات ، انتہائی نگہداشت ، بحالی، جیریاٹکس اور نفسیاتی شعبوں میں ترقی کو مضبوط بنائے گا۔