جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestجو جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکالیں...

جو جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکالیں گے؟،شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ اے ایم ایل شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکالیں گے؟،جوڈیشل کمیشن نہیں بننا ،فیصلہ کسی اور نے کرنا ہے، یہ تو ویسے ہی بارات کیساتھ ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بڑوں سے اپیل ہے غریبوں کو معاف کردیں ان کے حالات خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہی نہیں تھے لیکن دو سال سے کیسز بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ نیا سال سب پر مزید بھاری ہو گا، جو سوچے بیٹھے ہیں نئے سال میں بڑی تبدیلی آئیگی توجان لیں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ملاقات نہیں کراسکتے وہ کیا مذاکرات کا نتیجہ نکالیں گے؟، انہوں نے جوڈیشل کمیشن نہیں بنانا فیصلہ تو کسی اور نے کرنا ہے، یہ تو ویسے ہی بارات کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبر ایک ہے اور اب مردے دو نہیں تین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی بات نہیں ان کی کوئی سن ہی نہیں رہا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں