ریاض: سعودی کابینہ نے ٹریفک قانون کی دفعہ 71 میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منظوری خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس میں دی گئی ، اس کا تعلق زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی سے ہے۔
اجلاس کے آغاز میں ارکان کو تازہ ترین صورتحال اور گزشتہ ہفتے قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔کابینہ کو شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ سعودی حکام کی ملاقات سے آگاہ کیا گیا۔
اراکین نے شام کی سلامتی اور قیام امن پر زور دیتے ہوئے شامی عوام کے لیے روانہ کی جانے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔سعودی کابینہ کا اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا، کابینہ نے پٹرول اور کیمیکل مواد کے نظام کی بھی منظوری دی ۔