بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestچین کی تعمیر کردہ سڑک کا افغان عوام کی خوشحالی میں اہم...

چین کی تعمیر کردہ سڑک کا افغان عوام کی خوشحالی میں اہم کردار

کابل (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع سرخ روڈ سے گزرنے والی چین کی تعمیر کردہ ایک سڑک نے مقامی افراد کی اپنی مصنوعات بروقت مارکیٹس تک پہنچانے کی صلاحیت میں نمایاں طور پر اصلافہ کردیا ہے،اس سے وہ زبردست آمدنی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

شِںہوا سے گفتگو میں ایک مقامی کسان روح الدین نے بتایا کہ اس سڑک نے رہائشیوں کے لئے اپنی زرعی مصنوعات کی منڈی تک رسائی آسان بنا دی ہے۔

روح الدین نے حال ہی میں اپنے فارم پر کہا کہ اس سڑک کی تعمیر اور اسفالٹنگ سے ہمیں کافی فائدہ ہوا ہے،اس سڑک نے ہمیں اپنی مصنوعات کو کابل اور جلال آباد لے جانے کے قابل بنا دیا ہے۔

گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران چین نے افغانستان کی تعمیر نو کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انسانی امداد فراہم کرنے کے علاوہ چین نے سڑکیں اور کابل میں جمہوریت اسپتال سمیت اہم شہری سہولیات تعمیر کرنے کے علاوہ اقتصادی اور کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔

روح الدین نے کہا کہ چین کے تعاون سے ننگرہار میں تعمیر کردہ سڑک نے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کیا ہے بلکہ سرخ روڈ ضلع اور اطراف کے علاقوں میں کسانوں کی آمدنی بھی بڑھادی ہے جس سے رہائشیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملی۔

کسان نے یہ بھی کہا کہ وہ چین کی تعمیر کردہ سڑک کے افتتاح کے بعد سالانہ 2 لاکھ افغانی (2 ہزار 824 امریکی ڈالر) سے 3 لاکھ افغانی ( 4 ہزار 236 امریکی ڈالر) تک کماسکتے ہیں۔

روح الدین نے ماضی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے  بتایا کہ کیسے سڑک بننے سے قبل کسان اپنی پیداوار کو بازار میں لانے کے لئے تگ و دو کرتے تھے جس سے سبزیاں اور پھل اکثر خراب ہوجاتے تھے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں