جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestعمران ، بشری کی عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع

عمران ، بشری کی عبوری ضمانتوں میں 28 جنوری تک توسیع

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے 6اور بشری بی بی کے ایک مقدمے میں ضمانت درخواستوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔معاون وکیل صفائی نے موقف اپنایا کیا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں کرا رہے، سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں، جیل حکام ایسا نہ کہہ دیں کہ سردی سے انٹرنیٹ جام ہو گیا۔

جج افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانتوں کا اکٹھا فیصلہ ہو گا، جزوی دلائل ہو چکے، صرف بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کے ذریعے حاضری رہتی ہے۔

بعد ازاں اعدالت نے  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28جنوری تک ملتوی کر دی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں