بدھ, جنوری 8, 2025
ہومChinaسال نوپر صدر شی کے کارڈز چینی اور امریکی شہریوں کے درمیان...

سال نوپر صدر شی کے کارڈز چینی اور امریکی شہریوں کے درمیان دوستی پختہ کر رہے ہیں

بیجنگ(شِنہوا)امریکی ریاست واشنگٹن کے لنکن ہائی سکول سے تعلق رکھنے والے گیارہویں جماعت کے طالب علم برائن سوئے کا کہنا ہے کہ جب مجھے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکبادی کارڈ ملا تو میں بے حد شکر گزار تھا۔

یکم جنوری کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے مڈل سکول کے اساتذہ اور واشنگٹن کے طالب علموں کے نمائندوں کی جانب سے نئے سال کے کارڈ کا جواب دیا۔

اپنے جوابی کارڈ میں صدر اور ان کی اہلیہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین اور امریکہ کے نوجوان 5 سال کے عرصے میں 50 ہزار نوجوان امریکیوں کو تبادلے اور مطالعے کے پروگراموں کے لئے چین مدعو کرنے کے چین کے اقدام میں حصہ لیتے رہیں گے۔

اس سے قبل یو ایس چائنہ یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ لنکن ہائی سکول اور سٹیڈیم ہائی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کے نمائندوں نے بھی اس اقدام کے ذریعے چین کا دورہ کیا تھا اور صدر شی جن پھنگ،ان کی اہلیہ اور چینی عوام کو نئے سال کا کارڈ بھیجا تھا۔

سوئے نے شِنہوا کو بتایا کہ میں چین اور امریکہ کے عوام کے تعلقات کو مضبوط اور قریبی رکھنے کے لئے کام کرنے کو تیار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ اگر آنے والی نسلیں ان روابط کو مضبوط بنائیں تو دنیا بالآخر ایک بہتر جگہ ہوگی۔

یو ایس چائنا یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے شریک چیئرمین ژو شوچھی نے کہا کہ صدرشی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کی جانب سے مبارکباد کے جواب میں دو بار نئے سال کے کارڈ حاصل کرنے کے بعد واشنگٹن کے اساتذہ اور طلبہ کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

فروری 2024 میں  صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ نے لنکن ہائی سکول کو اپنے کارڈ میں ڈریگن کے سال کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ، طلبہ کو زیادہ سے زیادہ چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، جس میں "5 سالوں میں 50ہزار” اقدام بھی شامل ہے۔

ژو شوچھی نے کہا کہ یہ کارڈ امریکہ اور چین کی دوستی کی علامت اور ایک پل ہے جو نوجوانوں کو جوڑتا ہے اور یہ ہمیں آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

ایک سال کے دوران تقریباً 14ہزار امریکی نوجوانوں نے چین کا دورہ کیا ہے۔

لنکن ہائی سکول کے لئے صدرشی جن پھنگ کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت طویل عرصے سے جاری ہے۔ 1993 کے اوائل میں صدرشی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی فوژو میونسپل کمیٹی کے اس وقت کے سیکرٹری کی حیثیت سے سکول کا دورہ کیا۔

ستمبر 2015 میں انہوں نے چینی صدر کی حیثیت سے امریکہ کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران اپنی اہلیہ کے ساتھ سکول کا دوبارہ دورہ کیا اور طلبہ کو اس ملک سے زیادہ واقف ہونے کے لئے چین کا سفر کرنے کی ترغیب دی۔

اپنے قیام کے دوران  چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ سکول کے آڈیٹوریم میں دونوں ممالک کے طلبہ کے گانے سے لطف اندوز ہوئے۔ سکول میں موسیقی کے استاد لین آئزن ہاور بھی موجود تھے۔

صوبہ فوجیان کے شہر کلیانگ میں رہنے والے امریکی خاندانوں کی اولادوں کو جمع کرنے والے گروپ فرینڈز آف کلیانگ کی بانی ایلن میک انس نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے امریکی طلبہ کو چین مدعو کرنے کے اقدام کا امریکہ اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات پر بہت بڑا اثر پڑے گا اور ہمیں اس کی ضرورت ہے۔

سال 2025 جاپانی جارحیت اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔

صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ نے اپنے نئے سال کے کارڈ میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین اور امریکہ نے امن اور انصاف کے لئے مل کر لڑائی لڑی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی خون اور آگ کی آزمائش پر پورا اتری اور اب مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

یو ایس چائنہ یوتھ اینڈ سٹوڈنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن کے بانی اور صدر ڈیوڈ چھونگ نے کہا کہ ہم نے اپنے کارڈ میں یہ خواہش  "امن زندہ باد۔ ابدی دوستی۔”  لکھی ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات