بدھ, جنوری 8, 2025
ہومBusiness & Financeکسی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا...

کسی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا ، سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ کسی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا گیا، کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل طور پر کاربند ہیں۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت 3 سالہ آئی ایم ایف پروگرام پر مکمل کار بند ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مستحکم گروتھ آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گروتھ کا ایکسی لیٹر دبانے کے بعد بیلنس آف پیمنٹ کا دباؤ بڑھ گیا تھا، ہم پر جتنا مرضی دبا ؤآئے، ایکسی لیٹر نہیں دبائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکانٹ سرپلس رہنے کی توقع ہے، ملکی برآمدات میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر 35ارب ڈالرز پر پہنچنے کا امکان ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات