کراچی: پی آئی اے نے عالمی واندرون ملک فضائی آپریشنز میں توسیع کا اعلان کردیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ائی اے نے کویت، بحرین ، دوحہ ، سمیت دمام اور جدہ کیلئے نئی عالمی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں،اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کیساتھ ملکی نیٹ ورک کو وسعت دی ہے۔
ترجمان کے مطابق کراچی سے پشاور کیلئے تیسری ہفتہ وار پرواز 25جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔ترجمان کے مطابق لاہور سے کویت کیلئے بھی ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25جنوری سے بحال کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور سے دمام کیلئے نئی ہفتہ وار 2پروازیں 22جنوری ،سیالکوٹ سے بحرین کیلئے ہفتہ وار پرواز 20جنوری جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ کیلئے نئی دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کاآغاز 21 جنوری سے ہوگا۔
ترجمان کے مطابق سیالکوٹ سے جدہ کیلئے اضافی پروازیں 20جنوری سے چلائی جائیں گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون اور اندرون ملک آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے کیلئے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔