بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestبیرسٹر گوہر نے بیک دوڑ رابطوں کی خبر کو من گھڑت قرار...

بیرسٹر گوہر نے بیک دوڑ رابطوں کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیک دوڑ رابطوںکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ذاتی فوائد حاصل نہیں کئے گئے ، امید ہے بشری بی بی اور عمران خان بری ہوں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کے دو اجلاس ہوچکے ہیں، مذاکرات کے تیسرے راؤنڈ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، اس بارے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو بھی بتایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امید تھی آج ملاقات ہوگی مگر ابھی تک کنفرمیشن نہیں، امید ہے کل ملاقات ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کیساتھ بیک ڈور مذاکرات بارے خبر من گھڑت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیک ڈور رابطے ہیں نہ کوئی مذاکرات ہورہے، جو کمیٹی بانی پی ٹی آئی نے بنائی ہے وہی مذاکرات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو ہی مطالبات ہیں اسیران کی رہائی اور جوڈیشل کمیشن کا قیام، بانی پی ٹی آئی نے انہی دو مطالبات کیلئے ٹائم فریم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آنا چاہئے، القادر کیس میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کئے گئے، گواہوں نے بھی عدالت میں بتایا ہے بانی پی ٹی آئی کا براہ راست کوئی لین دین نہیں تھا، امید ہے ریفرنس میں میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی بری ہوں گے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات