دوحہ: شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے شام پر عائد امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عرب، علاقائی و عالمی دنیا کیساتھ تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دورہ قطر کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیاں معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ نئے شام کے خطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں گے، ہمیں خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے، ہم عرب، علاقائی اور بین الاقوامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔