غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوںمیں فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پولیس سٹیشن پر حملہ کردیا۔
جبکہ رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 17فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر میں مذاکرات کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 100 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا سے اب تک 8بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔