منگل, جنوری 7, 2025
ہومLatestامریکہ ،چین تعلقات کی بحالی کے لیے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت...

امریکہ ،چین تعلقات کی بحالی کے لیے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے،ماہر

نیویارک (شِنہوا) بین الاقوامی تعلقات کے ایک معروف ماہر نے کہا کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی بحالی کے لیے جرات مندانہ اور مستقبل کی سوچ کے حامل اقدامات کی ضرورت ہے۔

 امریکہ اور چین کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے وقف ایک مشہور انٹرنیٹ چینل پولاریس۔لائیو ڈاٹ کام کے میزبان سرور کشمیری نے  شِنہوا کے ساتھ  ایک حالیہ انٹرویو میں ان تعلقات کو دنیا میں سب سے نتیجہ خیزقرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ مجموعی طور پر دنیا کی معیشت کا تقریباً 43 فیصد ہیں، تصادم کے اس راستے کو جاری رکھنے کےباعث ہمارے لیے خطرہ بہت زیادہ ہے۔

یہ انٹرویو  امریکہ۔چین تعلقات پر کشمیری کے ٹیلیگرام آئی وی کے اجراء کے ساتھ ہی ہوا جو ان کی سالانہ سیریز کا ایک خصوصی ایڈیشن ہے جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے قابل عمل سفارشات مرتب کی گئی ہیں، یہ ان کے  پولاریس-لائیو پلیٹ فارم پر عالمی ماہرین کے ساتھ ان کی بات چیت پر مشتمل ہے۔

نیویارک شہر میں قائم خارجہ پالیسی ایسوسی ایشن کے ایک ماہر کشمیری نے امریکہ اور چین کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

کشمیری نے کہا  کہ میں امریکہ اور چین دونوں کو بڑا سوچنے، جرات مندانہ سوچنے اور مختلف انداز میں سوچنے کی ترغیب دوں گا، یہی آگے کا راستہ ہے۔

کشمیری نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی تازہ ترین رپورٹ کچھ ہلچل مچائے گی اور شاید کچھ اچھا کرے گی۔

انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ صحیح اعلیٰ سطح کے اقدامات اور مواصلاتی چینلز کے ذریعے چین اور امریکہ اپنابیانیہ تصادم سے تعاون کی طرف تبدیل کر سکتے ہیں۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات