بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestاسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشنے کا سہرا...

اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشنے کا سہرا شہید ذوالفقار بھٹو کے سر ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، زرعی اصلاحات اور محنت کشوں کی ترقی کیلئے اقدامات نے لاکھوں زندگیاں بدل دیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر زرداری نے بیان میں کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی، ہمیں پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ 1973 کا آئین دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے،ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے، شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو بھی ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے 1974ء میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔مرحوم کی کوششوں نے اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، زرعی اصلاحات اور محنت کشوں کی ترقی کیلئے اقدامات نے لاکھوں زندگیاں بدل دیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، آمریت اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہے۔ انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ ترقی پسند، خودمختار اور جامع پاکستان کا شہید بھٹو کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، آئیے جمہوریت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے شہید بھٹو کے نظریات کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریںاور پاکستان کو خوشحال ،ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے مل کر کام کریں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں