جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestیوم حق خود ارادیت، کنٹرول لائن کے اطراف ،دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں...

یوم حق خود ارادیت، کنٹرول لائن کے اطراف ،دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں کے مظاہرے ،ریلیاں

سرینگر/مظفر آباد: کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم حق خودارادیت منایا اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔ اتوار کو یوم حق خود ارادیت پر سرینگر، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں، مظفر آباد، میرپور، نیلم ویلی ودیگر میں کشمیری عوام نے اپنے بنیادی حق کے حصول کیلئے احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا۔

مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی اور اقوام عالم سے بھارتی بربریت کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔مظفر آباد میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے دفتر میں یاداشت بھی پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدے کو پورا کرے ۔

یوم حق خود ارادیت پر جاری بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ پورا نہیں ہو سکا، کشمیریوں کی جدوجہد تکمیل پاکستان کیلئے ہے، شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت کے ذریعے کشمیری اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے، اقوام متحدہ نے جموں و کشمیر کے عوام کو ایک غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کی ضمانت دی تھی جس کو پورا کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی ذمہ داری تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جبر سہنے کے باوجود اہل کشمیر حق خودارادیت کے حصول کے مطالبے پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، بھارت سن لے آزادی منزل ہے، بھارت نے حق خودارادیت کا راستہ روکا تو بھارت کیلئے نتائج بھیانک ہونگے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں