بدھ, جنوری 8, 2025
ہومLatestشہید ذوالفقار بھٹو کا عوامی خدمت کا مشن جار ی رکھیں گے،...

شہید ذوالفقار بھٹو کا عوامی خدمت کا مشن جار ی رکھیں گے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شہید ذوالفقار بھٹو کے عوامی خدمت کا مشن جار ی رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی جدوجہد استحصال کرنے والے طبقات کے خلاف تھی ، مرحوم مزدور و غریب دوست پالیسیوں کے باعث آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا ، محروم طبقات کو بااختیار بنایا ،پاکستان کو عالمی سطح پر الگ پہچان دی اور عوام کو طاقت کا سر چشمہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی مزدور اور غریب دوست پالیسیوں نے انہیں مقبول ترین رہنماء بنایا وہ آج بھی عوام کے دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کی جدوجہد سے استحصال کرنے والے طبقات کے خلاف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا بھی ان کے مرہون منت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے عوام کو جمہوری روایات ، قدروں سے متعارف کرایا ان کا سیاسی فلسفہ ہماری رہنمائی کررہا ہے، ہم ان کے عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

مزید خبریں

احدث التعليقات