جمعہ, جنوری 10, 2025
ہومLatestمسلمان برطانیہ میں بھی ہندؤ انتہاء پسندوں کے حملوں سے غیر محفوظ

مسلمان برطانیہ میں بھی ہندؤ انتہاء پسندوں کے حملوں سے غیر محفوظ

لندن: برطانیہ میں ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ہوٹل پرحملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھارتی انتہاء پسند ہندوؤں کے ایک گروپ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بل ادائیگی کے وقت مینیو میں بھیڑ کے گوشت میں گائے کا گوشت شامل کرنے کے بہانے توڑ پھوڑ شروع کردی اور ہوٹل مالک کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ریسٹورنٹ مالک رحیم اللہ خان کے مطابق بھارتی شہری نشے میں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے حملہ آوروں کو بتایا بھی تھا کہ مینیو میں بیف ہے ہی نہیں تاہم نشے میں دھت افراد نے حملہ کر دیا ۔دوسری جانب پولیس نے واقعے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں