جمعرات, جنوری 9, 2025
ہومLatestعمران ،بشری کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر

عمران ،بشری کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس کا فیصلہ پھر موخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے (آج) پیر کو سابق وزیراعظم عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت کرنی تھی تاہم ریفرنس کا فیصلہ ایک بارپھر موخر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سنائے جانے کی نئی تاریخ سے متعلق (آج) وکلا کو آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ریفرنس کا فیصلہ 18دسمبر کو محفوظ کیا تھا، پہلے 23دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کرکے 6جنوری مقرر کی تھی۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں