منگل, جنوری 7, 2025
ہومChinaچین کے دیہی علاقے شادی کا بوجھ کم کرنے کی خاطر دلہنوں...

چین کے دیہی علاقے شادی کا بوجھ کم کرنے کی خاطر دلہنوں کی بھاری قیمت پرقابو پانے کے لئے کوشاں

یِن چھوان(شِنہوا)بہار کا میلہ آتے ہی چین میں اکثر افراد اسے منگنی اور اپنے مستقبل کے سسرالیوں سے دلہن کی قیمت طے کرنے کی رسم کا مثالی وقت تصور کرتے ہیں۔

دلہن کی قیمت کے رسم کی گہری تاریخی بنیادیں ہیں جو بالخصوص دیہی علاقوں میں کئی لوگوں کے لئے ایک بڑا مالی بوجھ بن چکا ہے جہاں یہ اپنی علامتی قدر سے بھی بڑھ جاتا ہے۔

ملک کی جانب سے نو بیاہتا افراد کے لئے مزید ساز گار معاشرے کے قیام کی وسیع کوششوں میں دلہن کی قیمت کی پالیسی سازوں کے لئے ایک اہم توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ملک بھر میں دیہی معاشروں میں ’’دلہن کی صفرقیمت‘‘ کی تحریک آگے بڑھنے سےافق پر تبدیلی نظر آ رہی ہے۔

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے میں تبدیلیاں جاری ہیں۔ہائی یوان کاؤنٹی میں ایک مرتبہ دلہن کی بہت زیادہ قیمتیں وصول کی جاتی تھیں۔ژینگ چھی کاؤنٹی میں دلہا اور دلہن کے خاندانوں کے درمیان مقامی حکام کی انتھک ثالثی کوششوں کی بدولت لی جن یون دلہن کی قیمت ادا کئے بغیر شادی کرنے والا پہلا شخص بن گیا۔

اپریل 2024 سے ننگشیا نے دیہی علاقوں میں دلہن کی بھاری قیمتوں پر قابو پانے کے لئے شادی کے رسم و رواج میں اصلاحات لانے کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ سزا و جزا کے نظام کا جدید طریقہ استعمال کرتے ہوئے ہدف پر مبنی مہم کا آغاز کیا۔

دیہی حکام کی جانب سے ثالثی اور گھر گھر آگاہی پیدا کرنے کے علاوہ کچھ علاقے دلہن کی صفر یا کم قیمت پر راضی ہونے والے نوبیاہتا افراد کو ٹھوس مراعات دے رہے ہیں۔مثال کے طور پر یہ جوڑے شادی کی ضیافت کے مفت مقامات،روزگار میں ترجیح اور پنشن کی سبسڈیز حاصل کر سکتے ہیں۔

چین بھر میں دیہی علاقوں میں دلہن کی حد سے زیادہ قیمتوں کے ساتھ ساتھ فضول خرچی پر مبنی شادیوں کے خلاف منظم مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات